اسلام آباد (خبرنگار ) ملک بھر میں کرونا کی چھٹی لہر کے وار پھر تیز ہونے لگے، جان لیوا وائرس سے مزید 2مریض لقمہ اجل بن گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24گھنٹے کے دوران 5 ہزار19ٹیسٹ کئے گئے جس میں 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔