پسرور (نمائندہ نوائے وقت) دوستی سے انکار پر فرسٹ ائیر کے طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ بڈیانہ کے گائوں جودہالہ میں جمشید نامی نوجوان نے فرسٹ ائیر کے طالب علم نوید کو اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم نے نوید کو دوستی کے لئے کہا تھا جس پر اس نے انکار کر دیا تھا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ ترجمان پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔