کراچی پولیس آفس حملہ: گاڑی کے  پرانے مالک کا بیان ریکارڈ

Feb 26, 2023


کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے والے پولیس آفس حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حملے میں استعمال کی گئی گاڑی بیچنے والے شوروم مالک اشفاق کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی آخری مرتبہ 2016 میں فروخت کی گئی تھی، گاڑی بیچنے والے شوروم مالک اشفاق کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔شوروم مالک نے بتایاکہ گاڑی آخری مرتبہ محمد شفیق نامی شخص کو فروخت کی تھی، محمد شفیق کوئٹہ کا رہائشی تھا۔ذرائع نے بتایاکہ گاڑی کی خرید و فروخت کی دستاویز نہ ہونے سے تحقیقاتی حکام کو مشکلات کا سامنا ہے، محمد شفیق سے رابطے اور تلاش کے لیے دیگر تحقیقاتی اداروں سے مدد لی جائے گی۔

مزیدخبریں