سکھر: دو گروپوں میں فائرنگ‘ 4 افراد جاں بحق


سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سکھر کے علاقے باگڑجی میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں طبی امداد کے دوران چل بسا۔ جس کے بعد واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...