راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)اسلام آباد ایئر پورٹ پر سینیٹری ورکرز نے ٹھیکیدار کے ذریعے صفائی کرنے اورکام کرنے سے انکار کر تے ہوئے احتجاج شروع کر دیا، ایئر پورٹ پر صفائی کی ابتر صورتحال پیدا ہو گئی ، ملازمین نے ٹھیکیداری نظام نا منظور کے نعرے لگائے احتجاج کرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، سینٹری ورکروں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ پانچ سال سے ایئر پورٹ پر صفائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ایک ملازم دو دو لوگوں کے برابر کام کرتا ہے، ملازمین کو 25 ہزار سے 35 ہزا ر تک تنخواہ دی جاتی ہے اور 8 گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے اب ہمیں تھر ڈ پارٹی کے حوالے کیا جار ہا جہاں بتایا گیا ہے کہ تنخواہ بھی 16ہزار سے 20 ہزار تک ہو گی اورڈیوٹی کا وقت بھی 12 گھنٹے ہوگا اور کسی قسم کی کوئی سہولت بھی میسر نہ ہو گی ، ہمارے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے ہم سول ایوی ایشن کے ساتھ ہی کام کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے ترجمان سول ایو ایشن نے بتایا ہے کہاسلام آباد ائرپورٹ پر ریٹینرشپ ملازمین احتجاج اور صفائی کی صورتحال پر کچھ شر پسند عناصر غلط بیانی سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر سینیٹری ورکرز کامطالبات کے حق میں احتجاج
Feb 26, 2023