چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) پولیس مقابلہ، فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ میں نامعلوم ملزموں اسلحہ سمیت واردات کی نیت سے کھڑے تھے کہ گشت پر مامور پویس گاڑی کو دیکھتے ہی نا معلوم ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد افضل کی سر براہی میں پولیس ٹیم نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا تو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا تھا‘ ڈاکو کی شناخت غلام حسن عرف غلامی سکنہ شمس الحسن ٹائون چنیوٹ کے نام سے ہوئی۔