سینٹرل جیل سکھر سے فرار کا معاملہ، ضمانت مسترد ہونے پر 3 نامزد ملزم فرار


سکھر (این این آئی) سینٹرل جیل سکھر کے قیدی کے فرار کا معاملہ، نامزد تین ملزمان ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل سکھر کے قیدی کے فرار کے معاملے پر سیشن کورٹ سکھر میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ممتاز سولنگی کے ہوئی ، کیس کی سماعت پر عدالت نے عدالت نے سابق ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ آصف کورائی اور 2 اہلکاروں کی ضمانت سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ آصف علی کورائی اور جیل اہلکار ممتاز علی اور قمرالدین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہیں۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ آصف علی کورائی اور جیل پولیس اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...