صدر انور سادات کے پاسپورٹ کی ہزاروں ڈالر کی بولی، بیٹی لا علم


واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ہیرٹیج نامی نیلام گھر نے مصر کے سابق صدر انور سادات کا سفارتی پاسپورٹ نیلامی کیلئے پیش کر دیا۔ امریکہ میں ایک عوامی نیلامی میں سابق مصری صدر کے پاسپورٹ کی نیلامی ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر ایک نئی بحث جاری ہے۔ سب سے بڑا اور اہم سوال یہ ہے انور سادات کا پاسپورٹ بیرون ملک کیسے پہنچا اور نیلامی ہال میں اسے پہنچانے اور اس کی فروخت کے پیچھے کون ہے؟۔ نیلام گھر کے اعداد و شمار کے مطابق یہ ایک پاسپورٹ ہے اور اس پر نمبر1 درج ہے۔ اسے19 مارچ 1974 ء کو جاری کیا گیا تھا۔ نیلام گھر کا کہنا ہے اس نے یہ پاسپورٹ47,000 ڈالر کی بڑی قیمت میں فروخت کیا۔ دوسری طرف مقتول مصری صدر کی صاحبزادی رقیہ سادات نے بتایا وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔ وہ حیران ہیں کہ ان کے والد کا پاسپورٹ نیلامی ہال میں کیسے پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...