کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف تاجر برادری سراپا اجتجاج بن گئے۔ فیروز پورروڈ کو1گھنٹے بلاک رکھا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ پرانا کاہنہ میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف تاجر سڑکوں پر نکل آئے۔ گزشتہ روز کاہنہ کشمیر پتی اسامہ موبائل سنٹر سے دو مسلح ڈاکو 50ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، جس پر تاجر برادری نے آئے روز ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر احتجاج کرتے ہوئے فیروزپور روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمی لائنیں لگ گئی اور فیروزپور روڈ پر سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل فیروزپور روڈ پر قصائی محمد اصغر سے دو ڈاکو ڈھائی لاکھ روپے کیش،GMموبائل سنٹر کے مالک محمد اسلم سے 2لاکھ 40 ہزار روپے اور کشمیر پتی میں میڈیسن لینے کے لیے آئی فیملی سے ہنڈا125چھن کر فرار ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کاہنہ کے علاقہ میں آئے روز ڈاکووں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے‘ فیروزپور روڈ بند ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیے گئے جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے اور فیروزپور روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔