سرگودھا:شادی سے واپسٰی پر ڈاکوئوں کی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی


سرگودھا‘ قصور (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) سرگودھا میں ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی خاتون کو ڈکیتی کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ تھانہ شاہ پور کے علاقے میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور  واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے نواحی گاؤں سے سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔ پولیس افسروں نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور اسے انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔ پولیس کے مطابق چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرگودھا کے علاقے شاہ پور میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور گھناؤنے جرم کے مرتکب ملزمان کو قانون کے تحت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ قصور کے نواح منڈی عثمانوالہ میں اوباش ملزموں نے جواں سالہ لڑکی کو اغواء کر کے اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ مصطفے آباد کی رہائشی 24 سالہ (ف) بی بی نے تھانہ منڈی عثمانوالہ میں درخواست دی ہے کہ میں حکیم سے دوائی لینے کو اڈا ڈھنگ شاہ گئی تو دو نامعلوم ملزمان مجھے ڈالہ میں بٹھا کر زبردستی تتارا کامل لے گئے۔ اسلحہ کے زور پر باری باری  زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...