کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پٹیل پاڑہ کے علاقے میں فٹبال گراؤنڈ کے قریب تین منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تین منزلہ عمارت کے اوپر کے دو فلور گر گئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خاتون برابر والے گھر میں دیوار گرنے سے زخمی ہوئی۔
کراچی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی‘ 2 افراد جاں بحق‘ 4 زخمی
Feb 26, 2023