ن لیگ نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا:ہم تحفظ کریں گے: فواد چودھری


لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے خلاف حکومتی پارٹی نے کمپین لانچ کردی ہے۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کی مدد سے عدالت  پر حملہ کیا۔ ہم اس کا تحفظ کریں گے سپریم کورٹ نے آئین کو بچانا ہے، ماضی میں بھی ن لیگ نے کہا سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا اور ججز کوخریدا تھا۔ پاکستان بار کونسل کے ایک گروپ سے شہباز شریف سے ملاقات کی اور مراعات لینے کے بعد کچھ ججز پر اعتراض کیا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کا الیکشن پاکستان کا سب سے بڑا الیکشن ہے ہمارے امیدوار اشتیاق اے خان بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر بنچ کے اندر پانچ ججز وہ جج ہے جنہوں نے ہماری حکومت کے خلاف فیصلہ دیا ہم کسی جج کو نکالنا یا رکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ ہمارے رہنمائوں نے ملک سے محبت کے لیے یہ جیل بھرو تحریک شروع کی ہم ملک گیر تحریک کے لیے تیار ہیں ہم آئین کو بچانا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ سیاسی دبائو کے بغیر فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...