یوکرین کے بحران سے نمٹنے کیلئے چین ذمہ دارانہ وتعمیری کردار جاری رکھے گا:چینی سفیر


اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے بحران کے حل کے لیے ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلی سطح بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الاموردائی بنگ نے کہا کہ چین نے جمعہ کو یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر اپنا موقف بیان  کرتے ہوئے ایک پیپر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس معاملے کی میرٹ کی بنیاد پرایک بامقصداورغیرجانبدارانہ موقف اختیار کیا ہے۔دائی نے زور دیا کہ بین الاقوامی تنازعات سے نمٹنے اور حل کرتے وقت عالمی طور پر تسلیم شدہ بین الاقوامی قانون سمیت اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو برقراررکھا جانا چاہیے۔تمام ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کو مثر طریقے سے یقینی بنایا جانا چاہیے۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد کا انحصار بین الاقوامی نظام کے استحکام اور بین الاقوامی انصاف اور شفافیت پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بغیر کسی استثنا کے ہر جگہ اور ہر معاملے پر یکساں طور پر لاگو کیا جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن