لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میچز لاہور میں ہی شیڈول کے مطابق ہونے کا اشارہ دیدیا جبکہ سابق کپتان مصباح الحق نے بھی میچز جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہوم کنڈیشنر میں کھیلنا ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے، مجھے لگتا ہے کہ میچز طے شدہ شیڈول کے تحت لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کھلاڑی بھی یہی چاہتے ہیں کہ میچز لاہور میں ہی ہوں، سب سے زیادہ کراؤڈ لاہور میں آتا ہے۔سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے کہا کہ جب بھی لاہور میں میچز ہوتے ہیں کبھی کرونا آجاتا ہے تو کبھی فنڈز کا مسلہ سامنے آجاتا ہے، امید ہے کہ یہ معاملہ بھی حل ہوجائیگا، لاہور سے میچز کی منتقلی سے مایوسی ہوگی، لاہوریوں کی خوشی کیلئے ہمیں قربانی دینی ہوگی۔سٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر گنجائش بڑھ جائے تو جو لوگ ٹکٹ خرید نہیں سکتے انہیں ہم ویسے سٹیڈیم لاسکتے ہیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، نیٹ میں ان کو باؤلنگ کر کے مزا آتا ہے، کوشش کریں گے بابر اعظم کے خلاف اچھی باؤلنگ کریں۔ پی ایس ایل میں ساری ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہیں، مقابلہ سخت ہوگا، گزشتہ میچ میں 190 سے اوپر رنز کیے تھے، ابھی صرف 3 میچ ہوئے، جو میچز رہتے ہیں ان کو جیتنے کی کوشش کریں گے، آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔ہیری بروک کی جگہ ہم نے اپنا کمبی نیشن اچھا بنایا ہے، عبداللہ شفیق میرے فیورٹ بیٹر ہیں، بابر اعظم کے بعد عبداللہ شفیق بہترین بیٹرہیں، ان کی طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے وہ شروع کے میچز نہیں کھیل پائے، کوشش ہوتی ہے بطور فاسٹ باؤلر اپنی باؤلنگ سے ٹیم کو جتواؤں۔
ہوم کنڈیشنز پر کھیلنا ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے : شاہین شا ہ آفریدی
Feb 26, 2023