پاکستان کا مستقبل نوجواںسے وابستہ،قوم کا فخر ثابت ہونگے:گورنر سندھ

Feb 26, 2023


؎کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے بھی قرآن میں پہلی ہدایت پڑھنے ہی کی دی ،خالق کائنات نے اقرا کہا اور پھر پوری کائنات اس جدوجہد میں لگ گئی اسی اقرا کی وجہ سے آج انسان باشعور ہوا ہے اس ضمن میں  KASBIT کئی برسوں سے معیاری تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے KASBI انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 11 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانووکیشن میں طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم کئے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی طالب علموں کے درمیان جانے اور ان کے Convocation میں شرکت سے ہوتی ہے آج یہاں موجود چانسلر، اساتذہ کرام اور پوری انتظامیہ اور والدین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں خصوصاً والدین ، جنھوںنے اسکول میں داخلہ سے لے کر آج تک انہوں نے آپ کے لئے جدوجہد کی ہے ان والدین کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے آپ کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے طلابہ و طالبات سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں دل سے آپ سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں جو ملا ہے اس پر خالق کائنات کا شکر ادا کریں آپ نے  مایوس نہیں ہونا، ہمت، حوصلے اور جوان جذبوں سے مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہے اپنے والدین کا خیال کریں ،ان کی دعاؤں سے ہر مشکل کو ٹالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے تابناک و روشن مستقبل کی نوید فارغ التحصیل ہونے والوں کی شکل میں ملتی ہے ،مستحکم و خوشحال پاکستان کے خواب کی تعبیر بیٹھے ہوئے نوجوانوں کی صورت میں میرے سامنے موجو د ہیںنوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سب سے بڑے ضامن ہیںیہ کل انشاء اللہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرکے پوری قوم کا فخر ثابت ہوں گے ہم مل کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کا مسکن بنائیں گے میری سب سے بڑی ترجیح  اس صوبہ کے طالب علموں کو بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں، میں اس کوشش میں  ہوں کہ  یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرسکوں اس وقت ملک کے معاشی حالات ہم سب کی بھرپور کوشش کے مستحق ہیں آپ سب کے تعاون سے اللہ نے چاہا تو ہم یہ سنگ میل عبور کرلیں گے ون پلس ون کے فارمولہ کواپناکر ہم کسی ایک شخص کو اپنے جیسا بنائیں، طالبات سے کہتا ہوں کہ وہ ڈگری لینے کے بعد گھر نہ بیٹھیں اس ضمن میںطالبات. کے  والدین اور سسرال والے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔قبل ازیں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ نذر محمد رانجھا نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال، اس ضمن میں موثر اقدامات، ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ کے کردار و اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ سرکاری فنڈز کی شفاف استعمال سے عوام کو بنیادی سہولیات کی موثر فراہمی ممکن ہوتی ہے، ان کے بروقت آڈٹ سے سرکاری اداروں کو فنڈز کے بہتر استعمال میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آڈٹ میں نشاندہی کی گئی خامیوں کو درست کرکے فنڈز کو موثر طریقہ سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے گورنر سندھ کو اپنے ادارہ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں  نے گورنر سندھ کو مختلف صوبائی مجکموں کے آڈٹ پر مبنی گذشتہ سال کی رپورٹ بھی پیش کی۔

مزیدخبریں