محکمہ جیل خانہ جات کے افسر‘ملازمین ٹریننگ اور ریفریشر کورسز کیلئے فعال


لاہور(خبرنگار)پنجاب پریزنز سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال کو محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے افسران و ملازمین کی ٹریننگ اور ریفریشر کورسز کیلئے فعال کر دیا گیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ساہیوال کے ہمراہ پنجاب پریزنز سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال کا دورہ کر کے اسے فعال کرنے کا حکم دیا تھا اور یہ ذمہ داری ڈی آئی جی ساہیوال ریجن کو سونپی تھی کہ دستیاب وسائل میں اس کو فعال کیا جائے۔ اب آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے افسران و ملازمین کی ٹریننگ اور ریفریشر کورسز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔جیل افسران و ملازمین کی ٹریننگ کے لئے پنجاب پریزنز سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال میں فائرنگ رینج کو بھی آپریشنل کر دیا گیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی ہدایت پر ڈی آئی جی ساہیوال ریجن ملک شوکت فیروز کی شب و روز محنت سے پنجاب پریزنز سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال میں سٹاف کی تعلیم و تربیت اور انسانی حقوق پر مبنی کورسز کے انعقاد کا سلسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن