15پتنگ فروش گرفتار سینکڑوں پتنگیں ‘ڈوربرآمد


لاہور(نامہ نگار)کینٹ ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے15 ملزمان کوگرفتارکرلیاہے ۔ملزمان میں اکمل، عدنان، خرم، ثقلین وغیرہ شامل ہے۔ملزمان سے 613 پتنگیں، 6 ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں بنانے والا خام مال برآمدکیا گیا ہے ۔ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔شاد باغ پولیس نے تین پتنگ فروش گرفتار کر کے 300 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 35 چرخیاں برآمدکی ہیں۔گرفتار ملزمان میں اسلم، مرتضی ، حیدر شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...