عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حضورؐ کی شفاعت کا بہترین ذریعہ : مولانا اجمل قادری


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا میاں محمد اجمل قادری نے جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ لاہور میں ماہانہ اصلاحی و روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ والوں سے محبت اور ان کی روحانی محافل میں شرکت سے دلوں کو اطمینان و سکون ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو مرحوم سمیت جس نے بھی عقیدہ ختم نبوت سے وفاء کی وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوا۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ عشق نبوی کا تقاضہ، دنیا میں کامیابی، آخرت میں حضورؐ  کی شفاعت اور حصول جنت کا بہترین ذریعہ ہے۔اولیاء اللہ جسموں پر نہیں دلوں پر محنت اور حکمرانی کرتے ہیں اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سچے اور کھرے لوگوں کے ساتھ ہوں اور برے لوگوں کی صحبت سے بچیں۔صحابہ کرامؓ و اہل بیتؓ کے ساتھ عقیدت و محبت ہمارے ایمان کا حصہ اور ان کی ناموس کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔قومی اسمبلی سے متفقہ طور پرمنظورہونے والا ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ بل سینٹ سے بھی منظور کرتے ہوئے اس پر قانون سازی کر کے فوری نافذ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...