کماد کی بوائی کمادکی کاشت کا آغاز ہوچکا ہے ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد


فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر زراعت (توسیع)چوہدری عبدالحمید کے مطابق کمادکی کاشت کا آغاز ہوچکا ہے۔کاشتکار کماد کے لئے بیج کا انتخاب اور شرح بیج کے سلسلے میں وضع کردہ سفارشات پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کماد کی زیادہ پیداواد حاصل کرنے کے لئے 100 تا 120 من بیج فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ مونڈھی فصل سے بیج حاصل نہ کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ کمار کی بہاریہ کاشت مارچ کے آخر تک مکمل کریں۔

ای پیپر دی نیشن