اہل مدارس طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں:راغب حسین نعیمی 

Feb 26, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اہل مدارس طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ دین کی ترویج واشاعت کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔ عالم اسلام کو در پیش مسائل کے حل کیلئے جدید علوم سے آشنائی انتہائی ضروری ہے۔بحیثیت عالم دین سیکولر فلسفہ اورانسانی حقوقی کے جدید نظام کوسمجھناہماری ذمہ داری ہے۔ جو ادارے اورافراد خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کرتے تووہ معاشرے میںبہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تنظیم المدارس اہل سنت کے زیراہتمام ہونیوالے سالانہ امتحانات کے مرکزی سنٹرجامعہ نعیمیہ کے دورہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ علماء کرام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جدید مسائل کاسنجیدگی سے بغور مطالعہ کریں اورخود کو آج کے دور سے ہم آہنگ کریں۔دین حاصل کرنے والے طلبہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو قرآن وسنت اوراسلامی فقہ کی تفہیم کیلئے بروئے کا رلائیں۔ 

مزیدخبریں