پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک زمین بوس ، اس کا جنازہ نکل چکا : عمران نذیر


لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک زمین بوس ہو چکی ہے اور اس کا جنازہ نکل چکا ہے۔ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوں چوں کا مربہ آور ایک ڈرامہ پارٹی ہے ابھی ایک دن بھی نہیں ہوا۔ ان کو اپنی نام نہاد جیل بھرو تحریک شروع ہوئے تو شاہ محمود قریشی کا بیٹا اور اعظم سواتی کے بچے بھی اپنے اپنے والد کی ضمانتیں لینے کیلئے عدالتوں میں پہنچ گئے ہیں۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برگر پارٹی کبھی کوئی تحریک نہیں چلا سکتی۔ اگر تم لوگ ایک دن بھی جیل نہیں گذار سکتے تو پھر جیل بھرو تحریک کا پنگا ہی کیوں لیتے ہو۔ ہمیں تو پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ سیلفیاں لینے والی ایک برگر پارٹی ہے جو جدوجہد نہیں کر سکتی۔ یہ لوگ صرف انتشار اور فساد ہی کرنا جانتے ہیں جیلیں بھرنا ان کے بس کی بات نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...