تعلیمی، رفاہی ، خدمت دین کے مرکز دار ِ ادریس کا سنگ بنیاد آج رکھا جائیگا


لاہور(نیوز رپورٹر) تعلیمی، رفاہی اور خدمت دین کے مرکز دار ِ ادریس کا سنگ بنیاد آج محمود بلاک کالج روڈ نزد امامیہ کالونی میں رکھا جائے گا۔ محدث ِ دوراں مولانا عبداللہ ناصر رحمانی مرکز کا سنگ ِ بنیاد رکھیں گے۔ مرکز دار ِ ادریس ایک کثیر المقاصد مرکز ہوگا جس میں درس وتدریس ، خدمت ِ دین ، تربیتی ورکشاپس ، اصلاح معاشرہ کیلئے میڈیا ہائوس ، فلٹریشن پلانٹ ، ڈسپنسری ، ایمبولینس سروس ، دستکاری، امور ِ خانہ داری اور خدمت ِ خلق کی دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔ سنگ ِ بنیاد کی تقریب میں حافظ عبدالعظیم اسد مدیر دارالسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ سمیت علمائے کرام اور دیگرشرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...