لاہور(خصوصی نامہ نگار) ’’تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان‘‘ کے تحت درسِ نظامی (عالم کورس )کے سالانہ امتحانات کا آغازہو گیا ہے جس میں 3لاکھ طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔سجادہ نشین صاحبزادہ پیر بشیر احمدیوسفی کا کہنا تھا کہ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان نے امتحانات کیلئے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مکمل انتظام و میکنزم تیار کیاہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ ایسے سسٹم سے تما م طلبہ کو ایک جیسا موقع ملے گا اور یہ سسٹم تمام اداروں کیلئے قابل تقلید ہے ۔امتحانات کیلئے 16500 سے زائدامتحانی عملہ (مرد و خواتین) خدمات سرانجام دے گاجبکہ ملک بھر میں 2800 سے زائد مراکز بنائے گئے ہیں۔ناظم اعلی جامعہ یوسفیہ پنجاب صاحبزادہ مفتی خلیل احمد یوسفی کاکہناہے کہ ان امتحانات میں جامعہ یوسفیہ پنجاب کے مدارس سے طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں