جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 147 جہانیاں پیر میاں محمد سہیل زمان شاہ کھگہ نے کہا ہیکہ مہنگائی وقت کا اہم ترین عوامی مسئلہ ہے عوام کو ریلیف نہ ملے تو جمہوریت کے ثمرات بارے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔مہنگائی کے خلاف ریلی میں دوستوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہلہ ہاؤس جہانیاں اور حلقہ پی پی 210 کھگہ گروپ کے سینئر رہنماؤںچوہدری مظفر نذیر واہلہ، چوہدری عیش محمد آرائیں، وقار اشرف سندھو سے ملاقات کے موقع پر کیا‘ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا ۔