اے سی جہانیاں کا دورہ سلاٹر ہاؤس سبزی منڈی‘ صفائی کا جائزہ

Feb 26, 2023


جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں اقراء مصطفیٰ نے علی الصبح سلاٹر ہاؤس، سبز و فروٹ منڈی, اور جہانیاں شہر کا دورہ کیا ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، جانوروں کی صحت، عمر کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی صحت مند جانوروں کو ذبح کروایا، سلاٹر ہاؤس کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح نہ کیا جائے، شہریوں کو تازہ اور صحت مند جانوروں کا گوشت فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے اور اپنے ارد گرد علاقوں کا دورہ کریں اور کہیں بھی ایس اور پیز کی خلاف ورزی ہو تو ان قصاب کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سبز منڈی کے دورے کے موقع پر اپنی نگرانی میں آکشن کی مانیٹرنگ کی، فروٹس اور سبزیوں کی کوالٹی کا جائزہ لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفیٰ نے دکانداروں اور ٹھیلے والوں کو سختی سے ہدایت کی کہ اشیاء  خوردونوش کی فروخت سرکاری نرخوں پر کی جائے، شہر کے دورے کے دوران صدر، پیر پٹھان، پرانا ڈاکخانہ، لوہا بازار، ڈی پی ایس چوک، بائی پاس کے دورے کے دوران سینٹری ورکرز اور افسران کی حاضری چیک کی، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،سیوریج کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وٹرنری ڈاکٹر طلحہ چیمہ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی رستم علی ، محمد ناصر اور سینٹری انسپکٹر نادر علی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں