خانیوال(خبر نگار)ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری ملک آفتاب عباس نے کہا کہ ائی ایم ایف کی کڑی شرائط مان کر عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے وہ معززین علاقہ اور وکلاء سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم معاشی بحران سے نکلنے کی مزید دلدل میں پھنس کر رہ گئے ہیں حکومت بری طرح فلاپ ہو چکی ہے ملک و مایوسی اور بے یقینی بڑھ رہی ہے ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا کسی جماعت کو ادارک نہیں اور عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے منتخب حکومت قائم کی جائے۔