اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے دفتر میں آسان رسائی مسائل کم کا بینر آویزاں کر دیا

Feb 26, 2023


کوٹ ادو( نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری نے عوام کی آسان رسائی اور مسائل و شکایات کے فوری ازالہ کے پیش نظر اپنے آفس کے برآمدے میں ،آسان رسائی، مسائل کم ،کا بینر آویزاں کر دیا ہے اور صبح کے وقت دفتر کی بجائے برآمدے میں بیٹھنا شروع کر دیا ہے جہاں وہ عوام کے مسائل سنتے ہیں اور عوامی مسائل و شکایات کے ازالے کے لئے احکامات جاری کرتے ہیں عوام کی آسان رسائی اور مسائل کے حل کے باقاعدہ اقات کار مقرر کر دیئے گئے  ہیں۔  اصغر خان لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل اور شکایات کا ازالہ اولین ترجیح و کوشش ہے سرکاری افسران عوام کے خادم ہیں دفتری اوقات میں عوام سے فوری ملاقات کرنا ان کے مسائل کا حل کرنا سرکاری فرائض ہیں۔

مزیدخبریں