کوٹ چھٹہ (تحصیل رپورٹر) یونیسف کے تعاون سے سماجی کی جانب سے تحصیل کوٹ چھٹہ میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کوٹ چھٹہ کے بچوں میں اور چوٹی زیریں ڈسٹری بیوشن میں غریب خاندانوں اور سیلاب سے متاثرہ غریب عورتوں میں گرم کمبل اور کپڑے تقسیم کیے گئے جبکہ بچوں میں گرم جیکٹ تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سانجھ پریت آرگنائزیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ریاض احمد منیجر رضوان علی تحصیل آفیسر ناصر فاروق کا کہنا تھا کہ آرگنائزیشن کی جانب سے تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاوہ بھی مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔