بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سینٹراعظم سواتی نے کہا ہے کہ میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا مجھے بھی گرفتار کر لیا گیا۔ بہاولپور میں جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے اعظم سواتی اور محمد احمد مدنی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میرا نام تو جیل بھرو تحریک کی ویٹنگ لسٹ میں تھا مجھے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ میری عمر 76 سال ہے۔ موت کی چکی والی کوٹھڑی میں رکھا جا رہا ہے۔ عدالتوں سے امید ہے وہ انصاف دیں گی اور الیکشن کا حکم دیں گی۔