ملتان( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سینئر نائب صدر محمداختر بٹ،جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کی 27 فروری کو ہونے والی ہڑتال میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ آج کریں گے جس کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ اجلاس میں کیا ،اختر بٹ ،عارف فصیح اللہ نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی نے چھوٹے تاجروں اور عام غریب شہری کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے ۔اجلاس میںشفیق قریشی،رانا عبدالرحمن،طارق ہانس،ظفر پہوڑ، وہاج قریشی،عنائت اللہ خان،صبغت اللہ انصاری ودیگر تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔