ضمنی الیکشن این اے 193 آج‘  انتخاب ملتوی کرنے کی حکومتی درخواست مسترد 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی 26 فروری (آج) منعقد ہونے والے این اے 193راجن پورI- ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ پنجاب حکومت نے گذشتہ روز الیکشن کمشن سے مذکورہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست سکیورٹی خدشات کی بنا پر کی تھی۔ سکیورٹی خدشات کا اظہار کمشنر ڈیرہ غازی خان نے بذریعہ خط پنجاب حکومت سے کیا تھا۔ الیکشن کمشن نے فیصلہ کیا ہے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ الیکشن مقررہ دن پر ہی ہو گا۔ الیکشن کمشن کی ہدایت پر ڈسٹرک کنٹرول روم میں ریٹرننگ افسر کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر، پولیس، رینجرز اورپاک فوج کے حکام یا ان کے نمائندگان  انتخابی عمل کے دوران موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ جبکہ انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے مرکزی اور صوبائی کنٹرول روم بھی انتخابی نتائج مرتب ہونے تک بلا تعطل کام کریں گے۔ ضمنی انتخابات کی نگرانی کے لئے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں کنٹروم روم قائم کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن