لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، جائیدادیں بنانے کے الزام میں عثمان بزدار اور ان کی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کو مراسلہ جاری کردیا جس میں 28فروری تک نیب لاہور کو عثمان بزدار کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔