لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کو جلد گرفتار کریں گے۔ مجھے اجازت ملے تو ججز کی تعیناتی کا طریقہ تبدیل کر دوں۔ عدالت کا مینڈیٹ ہے تو وہ دیدے لیکن الیکشن کروانے کا فیصلہ الیکشن کمشن نے کرنا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ سے توقع ہے کہ جب انگلیاں اٹھیں تو جج خود کو سائیڈ پر کر لیتے ہیں۔ انصاف ملتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ پاکستان کے ہر ادارے سے استدعا ہے کہ اپنا کام انصاف اور ملک کیلئے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجپورہ مین روڈ پر سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ بارہ کلومیٹر گیس کی پائپ لائن ڈال رہے ہیں جو سو سال تک قائم رہے گا۔ ماہ رمضان سے پہلے گیس پائپ لائن ڈال دیں گے۔ آج بھی دو ہزار انیس کا آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستان کے لوگوں پر پھندا بن کر پڑا ہے۔
عمران کو جلد گرفتار کریں گے‘ انتخابات ا فیصلہ الیکشن کمشن نے کرنا ہے: ایاز صادق
Feb 26, 2023