اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے قومی دن کے موقع پر امیر کویت اور عوام کو مبارک باد دی ہے۔ ٹویٹ میں وزیر اعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور کویتی عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ شاندار دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہش مند ہے ۔