ڈالرز کی ضرورت : وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے را ہا ئشی منصو بے لانے کا حکم دیدیا 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے چئیرمین سی ڈی اے کو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے فوری طور پر بین الااقوامی معیار کے دو میگا رہائشی منصوبے لانے کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف نے وزیرخزانہ اسحق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلی سطح و اختیاراتی خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ ابتدائی طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے دو رہائشی منصوبے سیکٹر سی چودہ اور کری میں لائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے پر اٹھایا ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین نے ممبر پلاننگ وسیم باجوہ کوفوری دونوں مجوزہ منصوبوں پر نہ صرف فیزیبلٹی بنانے بلکہ قابل عمل پی سی ون بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ ہنگامی بنیادوں پر پیشرفت کرنے کی ہدایت دے دی ہے کہ ایک مہینے کے اندراندر تارکین وطن کے لئے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد میں دس ہزار رہائشی پلاٹوں کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام عمل ایک مہینے میں نہ صرف مکمل ہو بلکہ اسے اسی ایک مہینہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹوں کی بکنگ کی پیشکش کی جائے ، قومی میڈیا سمیت امریکہ، انگلینڈ دیگر یورپی ممالک ،خلیجی ریاستوں سمیت دنیا بھر جہاں پر بھی پاکستانی ہیں ان منصوبوں کی تشہیر کی جائے گی۔ دریں اثناء اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہاؤسنگ پراجیکٹس کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا۔ ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے اور اسے رجسٹریشن کے لیے شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ بین الاقوامی معیار اور آن لائن سسٹم کے ذریعے شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔ ادھر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نیوفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر سے متعلق اہم مالیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور منصوبوں کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...