ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)پہاڑ پور پولیس نے گائوں بیلی والا کے خالی پلاٹ میں چھاپے کے دوران مرغوں کی لڑائی پر جوئے کی محفل الٹ دی ‘ 12جواریوں میں سے 6گرفتار جبکہ 6جواری فرار ہوگئے ‘ ہزاروں روپے کی رقم اور دو مرغ برآمد ‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گائوں بیلی والا میں خالی پلاٹ میں مرغوں کی لڑائی پر لگائی گئی جوئے کی محفل الٹ دی ‘پولیس نے چھاپے کے دوران دو مرغ اور ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرکے 12میں سے 6جواری کرگرفتار کرلئے ‘ پہاڑ پورپولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پو لیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوئے کی محفل الٹ دی ‘ 12 گر فتار
Feb 26, 2023