چننا ر ی میںتعلیمی ادارو ں  کیلئے جگہ مختص کر نیکا مطا لبہ      


چناری ( نامہ نگار ) لوئر محلہ چناری میں بااثر شخصیات نے درجنوں پرائیویٹ سکول اور کالجز قائم کر رکھے ہیں۔ چناری کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ چند بااثر شخصیات نے چھوٹے سے قصبے میں کمرشل بنیادوں پر غیر معیری اور بلڈنگ کوڈ کے خلاف بدون اجازت عمارتیں تعمیر کر کے پرائیویٹ سکول اور کالجوں کو دے رکھی ہیں جس سے اہل محلہ شدید پریشان ہیں۔ لوئر محلہ میں لگ بھگ سو کے قریب رہائشی مکانات ہیں۔ تنگ سڑک اور گلیوں کے باعث چھٹی کے وقت طلبہ و طالبات اور موٹر سائیکل کا رش اور ہجوم اس قدر ہوتا ہے کہ اہل محلہ محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام، ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سکولوں اور کالجوں کو محلہ سے باہر کسی مخصوص جگہ پر منتقل کیا جائے اور کمرشل پلازوں کی تعمیر کی روک تھام کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن