میرپور خاص، نجی اسکول کے تحت ’’سیو دی ارتھ‘‘ کے عنوان سے نمائش کا اہتمام 


میرپورخاص(بیورو رپورٹ)دی اسمارٹ اسکول الحمراء کیمپس میں بچوں کو زمین سے متعلق آگاھی فراہم کرنے کیلئے سیو دی ارتھ (زمین کو کیسے بچایا جائے) کے عنوان سے نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول میں زیر تعلیم پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق دی اسمارٹ اسکول الحمراء کیمپس میں منعقدہ سیو دی ارتھ نمائش میں طالب علموں نے سولر انرجی،جیو تھرمل،الٹرنیٹ فیولز، میرین ڈمپنگ، استعمال شدہ اشیا کو ٹھکانے لگانے، ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر موضوعات پر 65 ماڈلز مرتب کئے اور آنے والے مہمانوں کو ان کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کیں جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا اس موقع پر کراچی سے خصوصی طور پر آنے والے دی اسمارٹ اسکول کے ریجنل ڈائریکٹر عاطف یاسین،کیمپس کے ڈائریکٹر نوخیز علی،عنیق احمد کے ساتھ نمائش کا دورہ کیا اور بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو یہ بتانا تھا کہ کیا چیزیں ماحول کے لئے سازگار ہیں اور کونسی چیزیں ماحول پر اثر چھوڑتی ہیں جس میں ہم کامیاب رہے اور بچوں نے بہت محنت اور دلچسپی کے ساتھ نمائش میں حصہ لیکر ماڈلز مرتب کئے جو قابل تعریف ہے بچوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ توانائی حاصل کرنے کے لئے کن چیزوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس عمر میں بچوں کوان چیزوں سے آگاھی ملنے کے بعد مستقبل میں بجلی کے چیلنجز سمیت ماحول کو بچانے کے حوالے سے ماڈلز کے ذریعے مکمل طور پر سمجھایا گیا تاکہ بچے مستقبل میں کسی بھی حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوسکیں اسکول انتظامیہ کی جانب سے معروف تعلیمی شخصیت رضوان خاصخیلی اورڈاکٹر بلال کو نمائش کے حوالے سے جج مقرر کیا تھا جنہوں نے بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد نتائج اسکول انتظامیہ کے حوالے کئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...