جھڈو (نامہ نگار)جھڈو اور گردونواح میں برائیلر مرغی کے گوشت اور سگریٹ کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ شہر اور گردونواح میں مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جس میں مزید اضافے کے امکان ظاہر کیا جارہا ہے نرخوں میں اضافے کے سبب گوشت غریب کی پہنچ سے بہت دور جا چکا ہے ،اس کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں مرغی کے گوشت کی کئی دوکانیں بند ہوتی جارہی ہیں، عوامی حلقوں کے مطابق شہر میں مہنگائی ہی مہنگائی نظر آرہی ہے لیکن انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے متعلقہ انتظامیہ نے عوام کو موقع پرست منافع خوروں کے سپرد کردیا ہے دوکاندار مہنگائی کو جواز بنا کر اشیاء کے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔
جھڈو: مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے دور
Feb 26, 2023