میہڑ (نامہ نگار)میہڑ کے قریب گاجی کہاوڑ روڈ پر ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی،پولیس کی جوابی فائرنگ ایک ڈاکو زخمی۔ سرکاری مدعیت میں 4 ڈاکوں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، سرچ آپریشن شروع، 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی رات میہڑ کے قریب گاجی کہاوڑ روڈ لونگ تونیو موڑ پر ڈاکوں نے تہانہ اے سیکشن پولیس موبائیل پر حملہ کرکے فائرنگ کردی۔ جس میں ایک پولیس اہلکار مقصود احمد ابڑو زخمی ہو گئے۔ بعد میں پولیس اور ڈاکوں میں مقابلہ ہو گیا۔ آدہے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جبکہ ڈاکو رات کے اندہیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ رابطے پر میہڑ تہانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او مشتاق احمد عالمانی کے مطابق گاجی کہاوڑ روڈ کے لونگ تونیو موڑ کے علاقے میں جرم کی نیت سے کھڑے ڈاکوں نے پولیس موبائیل کو دیکہتے ہی حملہ کرکے اندہا دہند فائرنگ کردی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار مقصود احمد ابڑو زخمی ہو گئے۔جس کو تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔ جبکہ پولیس اور ڈاکوں میں آدہے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ بعد میں ڈاکو رات کے اندہیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقابلے دوران ایک ڈاکو کے زخمی ہواہے جس کو ساتھی لیکر فرار ہو گئے ہیں۔ میہڑ تہانے پر سرکار کی طرف سے ایس ایچ او مشتاق عالمانی نے تہانے پر ایف آئی آر نمبر 55/2023 دہشتگردی ایکٹ کے تحت 4 نامعلوم ڈاکوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ادہر ڈی ایس پی میہڑ وحید بیگ لاڑک اور ایس ایچ او مشتاق عالمانی کی سربراہی میں صبح سیپولیس علاقے میں گاوں شمس الدین بلبل اور ترک سمیت علاقیسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیکن ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔ پولیس نے شبے کی بنیاد پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔