ہالانی(مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرو فیروز میں 25 رہائشی اسکیمیں غیرقانونی قرار، ضلعی انتظامیہ کو مداخلت کرکے لین دین بند کرانے کی ہدائیت، دکان اور گھر کی جائیداد خریدنے والے ہزاروں افراد میں کھلبلی، محکمہ ٹاؤن پلاننگ اینڈ ہاوسنگ حیدر آباد کے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کو جاری نوٹی فیکشن نمبر 132 ڈی ٹی پی ، ایس ایم پی اے حیدر آباد کے مطابق نوشہرو فیروز ضلع میں نیو رحمان گارڈن سٹی ہاؤسنگ اسکیم، محمد امین ریزیڈنسی ہاؤسنگ اسکیم، ماڈل سٹی فیز 1 ہاؤسنگ اسکیم، ماڈل سٹی فیز 2 ہاؤسنگ اسکیم، سچل کالونی ہاؤسنگ اسکیم، مقبول ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم، حسنین ہاؤسنگ اسکیم، اقصی ہاؤسنگ اسکیم، ماہ نور ماڈل سٹی ہاؤسنگ اسکیم، بسم اللہ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم، طیب ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم، دبئی سٹی ہاؤسنگ اسکیم، نیو لبیک سٹی ہاؤسنگ اسکیم ،احمد آباد ہاؤسنگ اسکیم، المصطفیٰ ہاؤسنگ اسکیم، رابعہ سٹی ہاؤسنگ اسکیم، سخی کندائی ہاؤسنگ اسکیم، مسکان ہاؤسنگ اسکیم، جدہ سٹی ہاؤسنگ اسکیم، صدام سٹی ہاؤسنگ اسکیم، خادم حسین ولیج ہاؤسنگ اسکیم، الحمار ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم، ڈی ایم ولیج ہاؤسنگ اسکیم، طفیل کالونی ہاؤسنگ اسکیم اور بزم ایونیو ہاؤسنگ اسکیم غیر قانونی قرار دیا ہے، ذرائع کے مطابق ضلع بھر 90 فیصد رہائشی اسکیمیں حکومت سندھ، محکمہ ٹاؤن پلاننگ اینڈ ہاوسنگ سے منظور شدہ نہیں ہیںاور بغیرحکومتی اجازت شروع کردہ ان رہائشی اسکیموں میں حکومت قواعد و ضوابط کا خیال تک نہیں رکھا گیا ہے جس کی وجہ محکمہ ٹاؤن پلاننگ اینڈ ہاوسنگ حیدر آباد نے حکومتی معیار اور قواعد کے برخلاف کام کرنے والی نوشہرو فیروز ضلع کی 25 رہائشی اسکیموں کیخلاف ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز شاہزیب شیخ کو کارروائی کیلئے لکھا ہے، دوسری طرف مذکورہ نوٹی فیکشن کی خبریں، چینل، سوشل میڈیا میں آنے کے بعد ذکر کردہ رہائشی کالونیوں میں دکان اور گھر کی جگہ خریدنے والے ہزاروں افراد میں کھلبلی مچ گئی ہے۔