لوگوں کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائیں گے،میر منور علی تالپور

Feb 26, 2023


میرپورخاص(رپورٹ:ریاض الدین)رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپر نے کہا ہے کہ چیئرمین  پاکستان پیپلز پارٹی اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ لوگوں کو صحت سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا  کی جائیں ۔ سندھ حکومت کی جانب سے میر پورخاص والوں کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال ایک زندہ مثال ہے یہ شہر میں ڈویژنل سطح کا بہترین اسپتال بنایا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں  اوٹی کمپلیکس اور سرجیکل وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، تھرپارکر  اضلاع  سمیت دیگر اضلاع کے لوگ مفت علاج کرانے آتے ہیں  دیگر   آرتھو پیڈک سرجری  گزشتہ 10 سالوں سے بند تھی جسے دوبارہ بحال کیا گیا ہے پرائیویٹ  اسپتالوں میں یہ ہی سرجری 70 ہزار سے ایک لاکھ میں کی جاتی ہے   جب کے یہاں مفت کی جا رہی ہے  آنکھوں کا آپریشن تھیٹر تیار ہوگیا ہے جسے جلد شروع کیا جائے گا اسپتال میں پانچ او ٹی چل رہے ہیں جب کہ ایک اوٹی کی لاگت چار کروڑ ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت کافی حد تک ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا گیا ہے اسپتال میں ڈاکٹروں کی پوسٹیں 112 ہے جن میں سے 67 ڈاکٹر کام کر رہے ہیں بقایا ڈاکٹروں کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے گا ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے بعد  اسپتال میں سے ریفرل سسٹم کو ختم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسی اسپتال کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی جس میں میری مکمل  کو ششیں شامل ہیں جس سے آج عوام کو فائدہ ہو رہا ہے انہون نے کہا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو میر شیر محمدخان ٹالپر کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاریخ میں میروں سمیت  ان کی قربانیاں شامل ہیں، مریضوں کو مشکل سے بچانے کے لیئے اسپتال کے راستے کو جلد مکمل کرایا جائے گا  پرانے سول اسپتال کو تعلقہ اسپتال کا درجہ دلایا جائے گا تاکہ شھر کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہونے پائے تقریب میں ایس ایس پی چوہدری اسد علی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرڈاکٹر جیرام داس سول سرجن ڈاکٹر شیرو موتی، آل سندھی پٹھان یوتھ کے ضلعی پگدار آغا زبیر جان سرھندی، انفارمیشن پگدار غوث محمد پٹھان، پی پی کے میر حسن ڈہونکائی، عبدالسلام میمن، ڈاکٹر ماجد، ڈاکٹر سنیل، ڈاکٹر دھنراج، ڈاکٹر لیکھراج سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں