روہڑی(نامہ نگار)ریلوے انتظامیہ روہڑی کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا ایک بار پھر سر گرم، مراد شاہ ریلوے پھاٹک کے قریب بااثر قبضہ مافیا کی جانب سے ریلوے کی قیمتی کروڑوں مالیت کی کمرشل زمین پر قبضہ، اس جعلی دھندے میں ریلوے پولیس روہڑی بھی شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق مراد شاہ ریلوے پھاٹک کے قریب بااثر قبضہ مافیا کی جانب سے ریلوے کی قیمتی لاکھوں مالیت کی کمرشل زمین پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر کے ریلوے کی قیمتی زمین کو سیدھا کر کے مضبوط چھپرا لگا کر گھاس کاٹتے والی مشین رکھ کر کاروبار کر رہے تھے جس کی اطلاع ریلوے کے افسران کو موصول ہوئی جس پر آئی او ڈبلیو روہڑی یامین منگی ریلوے پولیس روہڑی کے ہمراہ قبضہ والی جگہ پہنچ کر فوٹو سیشن کر کے ریلوے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اور قبضہ مافیا سے بھاری رقم وصول کر کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کر کے واپس آگئے ،اس جعلی دھندے میں ریلوے پولیس روہڑی بھی شامل ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی یہ دوہری پالیسی منظورنہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کہ ساتھ ساتھ ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس کیخلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔آخری اطلاع موصول ہونے تک ریلوے کی کمرشل قیمتی زمین پر کھاس کا کاروبار جوں کا توں زورو شور سے جاری ہے جس سے ریلوے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔