لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سینئر صحافی نائب صدر لاڑکانہ پریس کلب طارق محمود درانی کی نانی اور ڈی ایس پی ڈوکری میران خان درانی کی والدہ 85 سال کی عمر میں جگر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث گذشتہ شب گمبٹ اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ شکارپور میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں۔پولیس افسروں۔اہل علاقہ اور رشتے داروں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی تدفین شکارپور میں ان کے آبائی قبرستان میں کردی گئی۔مرحومہ کا سوئم پیر کے روز شکارپور میں ہوگا۔