تھرپارکر(رپورٹ مبارک بجیر)تھر پارکر سٹیزن فورم کا اجلاس،تھر کے بنیادی مسائل کے حل اور ری سیٹلمنٹ پالیسی فریم ورک متعلق کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ۔ وکلا،تاجروں ،ادیبوں و صحافیوں پر مشتمل ذیلی فورمز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔فورم کا اجلاس حسن پسایو ہال مٹھی میں چیئرمین اوبھایو جونیجو کی زیر صدارت ہوا،جس میں فورم کے رہنماؤں نور محمد بجیر،میر حسن آریسر،کاشف بجیر،سائینداد ھنگورجو بھارو مل امرانی و دیگر کا کہنا تھا کہ تھرپاکر کا سب سے اہم مسئلہ یہاں کی زمین و قدرتی وسائل کا ہے جہاں پر آج تک کوئی پالیسی واضع نہیں ہو پائی ہے اور نتیجے میں مقامی لوگ سفر کر رہے ہیں اور فائدہ کے بجائے معاشی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت پالیسی بنانا چاہتی ہے مگر اس میں مقامی آبادی کی تاحال کوئی رائے شامل نہیں ہے۔ تھر سٹیزن فورم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کہ تھر کے اہم مسئلہ کے متعلق جلد جامع ڈار فٹ تجویز کرے گا جس میں تھرپاکر کے مسائل اور ان کے حل کا ہر رخ سے جائزہ لیا جائے گا۔ساتھ ہی منتخب نمائندگان ضلعی انتظامیہ سے مشاورتی اجلاس کر کہ ان کو رول ادا کرنے کے لئے آمادہ کیا جائے گا۔فورم کے اعلامیہ کے مطابق کل صحافیوں ،وکلاء ادیبوں و سماجی رہنماؤں کے ساتھ نشست کر کہ الگ الگ ذیلی فورمز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
تھر پارکر سٹیزن فورم کا اجلاس، بنیادی مسائل پر بات چیت
Feb 26, 2023