ڈپٹی کمشنرحافظ آبادنے جگانوالہ روڑ پر گندے پانی کی نکاسی کا بندوبست کرادیا

Feb 26, 2023


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے جگانوالہ روڑ پر سیوریج کے کھڑے گندے پانی کے نکاس کو فوری بندوبست کروا دیا.ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی ٹیموں نے جگانوالہ روڑ پر پہنچ کر ہیوی مشینری کے زریعے  بند سیوریج نالوں کو کھول کا نکاسی آب کا مسئلہ حل کر دیا جس پر ایل علاقہ اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے.ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا فوری اور فیر پہ حل انکی اولین ترجیح ہے میونسپل سروسز میں بہتری لا کر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ے انکا کہنا ہے کہ شہری علاقوں کی صفائی ستھرائی کے لیے باقاعدہ پلان تشکیل دیا گیا ہے اور شہر کو مختلف زون میں تقسیم کر کے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں