تنظیم المدارس اہلسنت کے تحت  عامہ ،خاصہ، عالیہ اور عالمیہ کے  امتحانات شروع  


 حافظ آباد+نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)تنظیم المدارس اہلسنت کے تحت  عامہ ،خاصہ، عالیہ اور عالمیہ کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔اس سلسلہ میں حافظ آباد میںمرکزی دارالعلوم جامعہ سعیدیہ رضویہ کو امتحانی سنٹر بنادیا گیا جہاں ضلع بھر سے دوسو سے زائد طلبہ امتحانات دے رہے ہیں ۔ علامہ حبیب اﷲجلالی ، علامہ فیصل ندیم کیلانی اور علامہ احمد سعید سیال نگرانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امسال تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے سالانہ امتحانات میںملک بھر میں 2لاکھ 95 ہزار 630  طلبہ شرکت کررہے ہیںاور اس تعداد میں گذشتہ برس کی نسبت دس فیصد اضافہ ہوا  اور یہ ملک میں دینی تعلیم کی جانب طلبہ کا رجحان پاکستان کے معاشرہ میںمثبت تبدیلیاں لائے گا۔واضح رہے کہ  طالبات کے امتحانات  اور مفتی کورس کے امتحانات کا آغاز بھی 11 مارچ سے ہوگا   جو 16 مارچ تک جاری رہیں گے ، شعبہ حفظ القرآن کے لاکھوں  طلباء کے امتحانات  14 رجب سے شروع ہیں جوکہ بلاتوقف 14 شعبان تک اختتام پذیر ہونگے جبکہ حفظ کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگی جبکہ تجوید قرات کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کی تعداد 16500 سے زائد ہوگی  مجموعی طور پر تقریبا سوا 6  لاکھ طلباء طالبات تنظیم المدارس اہلسنت کے امتحانات دے رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن