شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے سابق صوبائی معاون خصوصی چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے ملاقات کی اور ان سے صوبہ کی سیاسی و انتظامی صورت حال سمیت آئندہ عام انتخابات کی انتخابی سرگرمیوں پر بات کی ہے ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ عمران خان کی جاری جدوجہد میں وہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اور جیل بھرو تحریک سمیت ہر مرحلہ میں انکا بھرپور ساتھ دیا جائے گا، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شکیل عطائ اللہ ورک نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوئی ہے اور صوبہ کی سیاست پر بھی بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں ہم نے اس فیصلہ پر لبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی سے وابستگی کا اعلان کیا ہے اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں عمران خان کے قافلہ میں شامل ہوکر نئے پاکستان کی تحریک کو کامیاب بنائیں گے۔