مریم نواز عدلیہ کو ٹارگٹ کرکے مرضی کے فیصلے لینا چاہتی ہے: عبدالسمیع 

Feb 26, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ کو ٹارگٹ کرکے اپنی من مرضی کے فیصلے لینا چاہتی ہے ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ آڈیو ویڈیو لیک پارٹی ہے چیئر مین نیب کے استعفے کے بعد امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس تمام اخلاقی جواز ختم ہوچکے ہیں انتقام کی آگ میں اندھے حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے بم گرادیے ہیں دوسری طرف انتقام کی آ گ میں بھٹکی ہوئی مریم نواز اپنے ہی حکمرانوں کو کوستے ہوئے مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا عبدالسمیع خان نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر ،وزیر خزانہ کو چاہئے کہ وہ بھی اپنے استعفے دے دیں انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

مزیدخبریں