قصور (نمائندہ نوائے وقت)ضلعی زکوٰۃ آفس کے زیر اہتمام یوم زکوٰۃڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا‘سیمینارز اور آگاہی واک کا انعقاد۔صوبائی سیکرٹری محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی زکوٰۃ آفس قصور کے زیر اہتمام یوم زکوٰۃ ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا‘سیمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃآفیسر اشفاق احمد خاں،ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر زکوٰۃ میاں مقصود احمد، اکاؤنٹنٹ افضال احمد خاں، آفس کا دیگر سٹاف مبشر حسین، مہر محمد منیر قصوری‘ سول سوسائٹی، انجمن تاجران، وکلاء ، حضرات اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ زکوٰۃ ایک مذہبی فریضہ ہے جو صاحب حیثیت افراد سے لیکر غرباء مساکین میں تقسیم کی جاتی ہے۔ محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کے زیر اہتمام بیوگان، معذور افراد اور غرباء کو گزارا الاؤنس کی صورت میں زکوٰۃکی ادائیگی بذریعہ ایزی پیسہ کی جاتی ہے۔
قصور: زکوٰۃ آفس کے زیر اہتمام عالمی ڈے پرسیمینارز اور آگاہی واک
Feb 26, 2023